ہنزہ: شناکی کے علاقے ناصر آباد ،خانہ آباد ،مایون اور حسین آباد میں محکمہ برقیات سوتیلی ماہ جیسا سلو ک کررہے ہیں|PASSUTIMESاُردُو

hunza lightہنزہ:منگل، 22 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (نمائندہ خصوصی) شناکی ہنزہ میں بجلی نائب ،جلانے کی لکڑی غریب عوام کے بس سے باہر اورکوئی دوسرے وسائل بھی نہیں ،اس جدید دور میں بھی لوگ لالٹینں روشن کرکے اپنا گزر بسر کرنے لگی اور لوگ شدید سردی کے باعث ٹھٹھرنے لگے ،حکمرانوں اور محکمہ واسا کی نااہلی لوگ شدید زہنی ازیت کا شکار ہوگئے ۔سردی کی شدت اپنے آب وتاب سے جاری پورے ہنزہ میں بجلی نہ ہونے کے برابر اور بالخصوص ہنزہ شناکی کے علاقے ناصر آباد ،خانہ آباد ،مایون اور حسین آباد میں محکمہ برقیات سوتیلی ماہ جیسا سلو ک کررہے ہیں ہر 4دن بعد ایک گھنٹے کی بجلی مل رہی ہے اور اس دوران بھی باربار آن بند کیا جارہاہے جس سے ہنزہ شناکی کے عوام میں شدید مایوسی اور ازیت کا شکار ہورہے ہیں ۔بجلی نہ ہونے سے طلبہ و طالبات ،ملازمین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی معمول زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔لوگ اپنی موبائل چارج کرنے کے لئے نگر کی طرف جاتے ہیں وہاں موبائل چار ج کرنے کے میلوں دور سفر طے کرنے پر مجبور ہیں ۔حکومت پاکستان ہنزہ کے علاقے سے سیاحوں ،سوست ڈرائی پورٹ اور شاہرہ قراقرم سے اربوں کا فائدہ تو اٹھاتا ہے لیکن اس علاقے میں ہزاروں کی آباد پر مشتمل علاقے کو صرف 1میگاواٹ ہائیڈل پاور پلاٹ سے گزارا کیا جاتاہے ۔صرف1میگاواٹ پن بجلی گھر سے سنٹرل ہنزہ کے تمام گاؤں اور ہنزہ شناکی کے تمام گاؤں ٹرخایا جاتاہے ۔واضح رہے ہنزہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سردیوں کے موسم تھر مل جنریٹر چلاجاتا تھا لیکن ن لیگ کی حکومت آتے ہی تھرمل جنریٹر خراب ہوگیا ہے اور ٹھیک کروانے کے بہانے سے کہیں ماہ سے اسلام آباد میں پڑا ہواہے ۔جتنی وقت ٹھیک کروانے لئے لگایا گیا ہے اتے وقت میں ایک نیا جنریٹر بھی بناکر لایا جاسکتا تھا۔یاد رہے گورنر ،وزیر اعلیٰ اور سینئر وزیر کے جلد ازجلد تھرمل جنریٹر چلانے کے لئے احکامات جار ی کرنے کے باجود محکمہ برقیات کا تھرمل جنریٹر کا نہ چلانااعلیٰ حکام کی تزلیل ہیں اوراس سے لگتا ہے کی محکمہ برقیات کے سامنے میر غضنفر کی کوئی حیثیت نہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s