گلگت: جب تک مکمل آئینی حقوق نہیں ملتے ہیں بالواسطہ اور بلا واسطہ تمام ٹیکسز وصول کرنا غیر قانونی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی|PASSUTIMESاُردُو

AAC GLTگلگت: بدھ، 23 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خصوصی نامہ نگار) نام نہاد صوبائی حکومت غیر قانونی فیصلوں سے باز رہے۔ جب تک مکمل آئینی حقوق نہیں ملتے ہیں بالواسطہ اور بلا واسطہ تمام ٹیکسز وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ اگر فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تو گندم سبسڈی سے بڑی تحریک شروع کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر وجاہت گلگت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر حقوق کے کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ہے جبکہ نئی صوبائی حکومت اپنی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تو عوامی طاقت سے حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دینگے۔ حکومت اقتدار کے نشے میں غلط فیصلے کرنے سے باز رہے بصورت دیگر نہ رکنے والی تحریک کا آغاز کرینگے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s