کراچی: کرکٹ ہنزہ گوجال کے بانی اورمشہور کھلاڈی کپتان فضل علی انتقال کر گئے|PASSUTIMESاُردُو

943052_663658956984391_1030520212_nکراچی: جمعرات، 24 دسمبر، 2015 ء – پھسو ٹائمز اُردُو (اصرار صلاح الدین) کپتان فضل علی مختصر علالت کے بعد آج صبح خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم گزشتہ کئی عرصے سے   شُگر کے مرض میں مبتلہ تھے اور پیمز ہسپتال اسلام آبا د میں زیر علاج تھے  جہاں آج دوران علاج  46 برس کی عمر میں  دار فانی سے کوچ کر گئے، مرحوم کی جست خاکی آج ان کے آبائی گاوں پھسو گوجال ہنزہ میں روانہ کی جائے گی۔  مختلف شعبہ ہائی زندگی  سے تعلق رکھنے والے افراد نے فضل علی کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایسے ایک عظیم سانحہ قرار دیا گیا انہوں نے مزید  کہا کہ گلگت بلتستان  خصوصا پھسو گوجال  کے یوتھ ایک عظیم لیڈر سے آج محروم ہوگئے ہیں، مرحوم کا شمار گلگت بلتستان خصوصا ہنزہ نگر کے ان بہترین  شخصیات میں کیا جاتا ہے کہ  جنہوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں نوجوانوں کیلئے گراں قدار خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں  نے سن 80 کے دہائی میں سپورٹس کے زریعے گلگت بلتستان اور چترال  کے یوتھ  کے  درمیان  مختلف کھیلوں کے زریعے  برادرانہ ماحول  کو فروغ دیا جو  نہ صرف گلگت سطح پر بلکہ کراچی  اور اسلام آباد میں   بسنے والے گلگت بلتستا ن اور چترال  کے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے زریعے اکھٹا  کیا۔ بحثیت کھلاڈی مرحوم فضل علی زمانہ طالب علمی سے سندھ سطح کے سکول ،کالج  اور ڈپارٹمنٹ لیول  کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اوربے شمار اعزازت اپنے نام کئیں۔ مرحوم پھسو اسٹوڈنٹس اسیوسی ایشن کے بانی کاکنان میں ایک تھے اور پھسو کرکٹ ٹیم کے سب سے زیادہ کامیاب  ترین کپتان کا اعزاز بھی حاصل رہا جس کی وجہ سے کپتان کے نام سے جاناپہچانا جاتا ہے۔  مرحوم نے حیاتی کے دروان نوجوان کیلئے جو خدمات پیش کی ہیں اسے تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائےگا

pysb

مرحوم فضل علی بحثیت کپتان وینگ ٹرافی کے ساتھ کلب ممبرز کے ساتھ یادگار تصویر ۔ پی وائی ایس بی فائل فوٹو

در

سن 1987 میں پھسو کرکٹ ٹیم کے ساتھ مرحوم فضل علی کا یادگار تصویر[دائیں سے دوسرے نمبر پر]۔ تصویر پی ایس اے فائل


اظہار تعزیت
پھسو ٹائمز میڈیا ٹیم مرحوم فضل علی کی ناگہانی وفات پر تمام لواحقین اورغم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی درجات بلند کریں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں۔ آمین

Advertisements

One response to “کراچی: کرکٹ ہنزہ گوجال کے بانی اورمشہور کھلاڈی کپتان فضل علی انتقال کر گئے|PASSUTIMESاُردُو

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s