چلاس: سب ڈویژن کے حدود میں پلاسٹک پائپ لائنیں بچھانے والوں کے خلاف دفعہ 144نافظ کر دیا۔|PASSUTIMESاُردُو

2c83ca38-725c-406b-a6fd-722754066a86چلاس: ่جمعہ، 25 دسمبر 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم شہزاد نے چلاس میں بڑے پیمانے پر بچھائے گئے پلاسٹک کے پائپ لائنوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے شہر بھر کے آس پاس بچھا کر اپنے گھروں کو لیجانے والے صارفین کے پلاسٹک پائپس کو محکمہ واسا کے ذریعے اُکھاڑ کر اپنے آفس کے سامنے جمع کرکے آگ لگا دیا،اور چلاس سب ڈویژن کے حدود میں پلاسٹک پائپ لائنیں بچھانے والوں کے خلاف دفعہ 144نافظ کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ واسا کے زمہ داروں کو خصوصی ہدایت جاری کیا کہ وہ 3دن کے اندر اندر چلاس شہر کے اندر پلاسٹک کے پائپس لگا کر اپنے گھروں کو پانی لیجانے والے صارفین کے پائپس اُکھاڑ کر پھینک دیں ۔اور صارفین کو لوہے کے پائپس لگانے کی ہدایت کی جائے۔انہوں نے محکمہ واسا کو لیویز اور پولیس کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم شہزاد نے کہا کہ چلاس شہر میں پلاسٹک کی پائپ لائنیں بچھائے جانے کی وجہ سے سارا پانی لیکیج ہو کر ضائع ہورہا ہے اور شہر بھر میں پائپوں کی لیکیج سے سڑکیں کھنڈرت بن چکی ہیں ،اس لیئے صارفین کو لوہے کی پائپ لائینں بچھانے کی ہدایت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک پائپ کے ذریعے گھروں کو آنے والا پانی سے مختلف قسم کی موزی بیماریا ں اور کینسر کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s