اسلام آباد: نریندر مودی کا تاریخی دورہ پاکستان، دو طرفہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی|PASSUTIMESاُردُو

1464104_775657142567574_5824416629412526571_n.jpgاسلام آباد: ہفتہ، 26 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ویب مانیٹرنگ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا سہ پہر 4 بج کر 23 منٹ پر لاہور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے سب کو نمستے کیا اور سیدھا وزیراعظم نواز شریف کے پاس گئے اور ان سے بغلگیر ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر شخصیات سے مصافحہ کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماء ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہاں سے وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء روانہ ہو گئے۔

لاہور ائیرپورٹ سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں اترا۔ ہیلی پیڈ سے دونوں وزرائے اعظم ایک ہی کار میں سوار ہو کر گھر پہنچے جہاں وزیراعظم پاکستان کی نواسی مہرالنساء کی شادی کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ حسن نواز اور سلمان شہباز سمیت وہاں موجود دیگر افراد نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کیا۔

اس کے بعد مہمان خانے میں نشست جمی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر امور خارجہ طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے سب کا فرداً فرداً تعارف کرایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

بعد ازاں نریندر مودی نے نواز شریف کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔ نریندر مودی کی پالک پنیر، مکس سبزی، سپیشل دال اور دیگرپکوان سے تواضع کی گئی۔ مہمانوں کے لیے پکوان دیسی گھی سے تیار کئے گئے تھے۔ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کو ان کی نواسی مہرالنساء کی شادی کی مبارکباد دی۔ مودی کی جانب سے نواز شریف کی نواسی کیلئے بھارتی ملبوسات کا تحفہ دیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جاتی امراء میں تقریبا 2 گھنٹے قیام کے بعد نواز شریف کے ہمراہ وہاں سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے۔ خیال رہے کہ پاک بھارت سفارتی کاری میں غیر روایتی کرکٹ ڈپلومیسی کے بعد سالگرہ ڈپلومیسی کا ذکر ہر زبان پر ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کابل سے افغانستان کے دورے کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کہ وہ دہلی واپس جاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملنے کے لیے لاہور رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ میں آج کی سہ پہر لاہور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کروں گا جہاں میں دہلی واپس جاتے ہوئے رکوں گا۔


بشکریہ بادبان اسلام آباد

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s