ہنزہ: حکومت گلگت بلتستان میڈیا کنونشن کے اعلامیے پر اس کے روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے، پریس کلب ہنزہ |PASSUTIMESاُردُو

Hunza P C.JPGہنزہ: ہفتہ، 26 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) پریس کلب ہنزہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت اجلال حسین ضلعی صدر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے میڈیا کنونشن کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر غور کیا گیااجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت گلگت بلتستان میڈیا کنونشن کے اعلامیے پر اس کے روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹ ملازمین جن کی مدت ملازمت اس سال دسمبر میں ختم ہورہی ہے کے مدت ملازمت میں مزید کسی قسم کی توسع نہ کی جائے بلکہ ایف پی ایس سی کے کے ذریعے ان پوسٹوں پر تعیناتی عمل میں لائی جاکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں مختلف اداروں سے ٖڈپوٹیشن پرلائے ہوئے عملے کو فورا اپنے متعلقہ محکموں میں واپس بیج کر گلگت بلتستان سے قابل اور اہل قلم دوست عملے کو فوری طور میرٹ کے ذریعے تعینات کی جائے ۔تاکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ ادوار میں صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا ازالہ ممکن ہو اور گلگت بلتستان میں صحافتی تنظینوں کا جو استحصال ہورہا ہے وہ رک سکے۔اجلاس میں اب تک پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانٖڈ پر عمل درآمد نہ ہونا گلگت بلتستان کی صحافتی تنظیموں کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیا اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر صوبائی حکونت چارٹر آف ڈیمانٖڈ پر عمل درآمد نہیں کریگی تو گلگت بلتستان کی صحافتی تنظیمیں حکومت اور محکمہ اطلاعات کے خلاف راست اقدام پر مجبور ہونگی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s