استور:گلگت بلتستان وومن ونگ کے تنظمی ڈھانچے کو بھی تمام ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی خواتین اعہداروں کے مشاورت سے تشکیل دیا جائے، محترمہ ساجدہ صداقت|PASSUTIMESاُردُو

Sajida Sadاستور: اتوار، 27 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ابرار حسین رجبی) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ساجدہ صداقت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان کی تنظیمی ڈھانچے کو خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے تشکیل دیا گیا ہے اسی طرح سے گلگت بلتستان وومن ونگ کے تنظمی ڈھانچے کو بھی تمام ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی خواتین اعہداروں کے مشاورت سے تشکیل دیا جائے۔گلگت بلتستان میں پی پی پی کو دوبارہ سے عوام کی ہر دلعزیز پارٹی بنانے میں معاون ثابت ہو سکے۔ساجدہ صداقت نے کہا کہ استور میں خواتین کی طرف سے کوئی نمائیندگی اور شمولیت اور سیاسی شعور نہیں تھا تب سے پی پی پی خواتین ونگ کو مظبوط بنانے اور بہتر طریقے سے لے کر چ،نے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہی ہوں اور ائیندہ بھی اسی طرح پارٹی کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔ہم نے پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت ہوتے ہوئے بھی کوئی مراعات یا کوئی مفاد نہیں لیا اور آج بھی ہم اسی جذبے کے تحت استور جیسے دور آفتادہ علاقے میں پارٹی کو مظبوط کرتے ہوئے ہر قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے۔انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کی نئی منتخب کابینہ سے بی امید کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں پی پی پی کو ایک بار پھر عوام کی سب سے بڑی اور دلعزیز پارٹی بنانے میں انا اہم کردار ادا کرینگے جس کے لئے ہم ان کے شانہ بشانہ کھٹرے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s