گلگت: انکم ٹیکس کے کسی بھی شکل میں گلگت بلتستان میں نفاذ کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئےجی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے اسے مسترد کیا گیا|PASSUTIMESاُردُو

12400939_164377320587190_1020137417218567715_n.jpgگلگت: اتوار، 27 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر ) جی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت جناب فردوس احمد کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان آج مورخہ 25دسمبر 2015ء ؁ بروز جمعہ بمقام سکردو بلتستان طلب کیا گیا۔ اجلاس میں جی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران اور سینئر ٹھیکیداروں کے علاوہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلتستان کے صدر جناب طاہر حسین اور ان کی کابینہ سمیت بلتستان کے سینکڑوں کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلتستان کے سینئر کنٹریکٹرز کی جانب سے اپنی تقاریر کے ذریعے انکم ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف جی بی کنٹریکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر قسم کے جانی اور مالی تعاون اور قربانی کا یقین دلایا گیا اور انکم ٹیکس کے کسی بھی شکل میں گلگت بلتستان میں نفاذ کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا گیا۔ علاوہ ازیں بلتستان کے کنٹریکٹرز کے دیگر مسائل کی طرف بھی صدر جی بی کنٹریکٹرز کی توجہ دلائی گئی جن میں مقامی سطح پر ٹھیکوں اور ٹینڈر ز میں د رپیش مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں صدر جی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور انکی کابینہ کے عہدیداروں سمیت دیگر کنٹریکٹرز نے انکم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے جاری جدو جہد پر بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ مورخہ 21دسمبر 2015ء ؁ کے گلگت میں بلائے گئے ہنگامی جنرل باڈی اجلاس کی قرارداد کے ذریعے اپنے اصولی موقف کو حکمرانوں پر واضح کیا گیا ہے۔ جس کے تحت 2013ء ؁ کے انکم ٹیکس کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کی واپسی تک کنٹریکٹرز اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ صدر جی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس کے ایشو کے علاوہ گلگت بلتستان سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے لائسنس کے شرط کے خاتمے او رمیگا پراجیکٹس کی سپلٹ اپ اور شفاف ٹینڈرز کے انعقاد سمیت جنرل اسکلیشن کے دیرینہ مطالبے جیسے اقدامات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں شریک تمام کنٹریکٹرز نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکردو ، بلتورو سے پریشان چوک تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جہاں متفقہ طور پر حسب ذیل قراردوں کی منظوری دے دی گئی ۔ گلگت بلتستان سے انکم ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں 2013ء ؁ اور نومبر 2015ء ؁ کے دونوں نوٹیفکیشنز کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور 2013ء ؁ سے اب تک کنٹریکٹرز کے بلات سے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے پیسے واپس کردئیے جائیں۔ مکمل آئینی حقوق کے حصول جس کے تحت آئین پاکستان میں گلگت بلتستان کی شمولیت یعنی ملک کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی تک یہاں سے تمام آئینی اداروں بلخصوص FBRاور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دائرہ کار کو ختم کر کے عملے کو واپس اسلام آباد بلایا جائے۔گلگت بلتستان کے ورکس اورپاور ڈیپارٹمنٹ کے تمام میگا پراجیکٹس کو مختلف حصوں میں سپلٹ اپ (Split-up)کر کے ٹینڈرز کرائے جائیں ۔ علاوہ ازیں ٹینڈر ز کی شرائط کے حوالے سے ایک قابل قبول یونیفارم پالیسی اپنائی جائے اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو من پسند شرائط لاگو کرنے سے باز رکھا جائے۔ قراقرم بینک جس سے گلگت بلتستان کے زیادہ تر کنٹریکٹرز قرضے لے کر پراجیکٹس چلاتے ہیں ۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور بینک انتطامیہ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ مارک اپ کی رائج شرح 12فیصد کر کم کرکے پاکستان کے دیگر شیڈو بینکوں کی شرح کے برابر لائی جائے۔ ورکس اور پاور ڈیپارٹمنٹ کے تمام چیف انجینئرز ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ آئندہ ہزار روپے کی مالیت سے اوپر کے تمام ٹینڈرز اور کوٹیشنز کو پبلک نوٹس بورڈ ، مقامی اور قومی اخبارات اور PPRAویب سائٹ پر لازمی مشتہر کئے جائیں ۔ اس سلسلے میں آئندہ ایمرجنسی نوعیت کے ٹینڈرز کیلئے بھی شارٹ ٹینڈر نوٹس نکالا جائے اور چور دروازے سے کام نوازنے کے بجائے اہل ٹھیکیداروں سے ان کے لیٹر پیڈ متعلقہ کام کے ریٹس کا کوٹیشن لیا جائے۔ یہ کہ بلتستان کے کنٹریکٹرز کی جانب نامزد کردہ نمائندگان جناب حاجی غلام عباس، حسین آباد اور جناب ذاکر حسین ایڈوکیٹ کو جی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹو باڈی میں شمولیت کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی ۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s