گلگت: صوبائی حکومت علاقے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ماضی میں بد قسمتی سے استاد جیسے مقدس پیشہ کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، فاروق میر|PASSUTIMESاُردُو

گلگت: اتوار، 27 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر ) وزیر اعلیٰ گلگت

Farooq Mirبلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت علاقے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ماضی میں بد قسمتی سے استاد جیسے مقدس پیشہ کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا اب نوکریاں فروخت کرنے والے مافیا کا راستہ بند کردیاگیا ہے۔ بعض شکست خور عناصر مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت سے خائف ہوکر اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کی تعمیر وترقی کے مشن کا ساتھ دیں گے اقراء پبلک سکول کا علاقے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ہے ۔اقراء سکول نیٹ ورک تمام سکولوں کیلئے رول ماڈل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراء پبلک سکول جگلوٹ برمس میں منعقدہ سالانہ امتحانی نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے غریب بچوں کیلئے 20 کروڈ روپے انڈومنٹ فنڈ کا اجرء کر رہی ہے اس فنڈ کے اجراء سے علاقہ کی غریب بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں ۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ اقراء پبلک سکول جگلوٹ برمس محدود وسائل کے باوجود علاقے میں معیار تعلیم کیلئے کوشاں ہے اقراء پبلک سکول کا نیٹ ورک وہ واحد ادارہ ہے جوجدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی بچوں کو روشناس کیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے علاقے میں بگڑا ہوا تعلیمی نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر چکی ہے جس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے تقریب سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان برائے یو اے ای کے صدرشبیر عالم لون ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سب ڈویژن جگلوٹ کے صدرعمران میر اور امجدولی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر ،شبیر عالم لون ،عمران میر اور امجد ولی نے اقراء پبلک سکول کے سالانہ امتحانی نتائج میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s