چلاس: کوہستان ہربن کے عوام کا حدود تنازعہ پر بیھٹائی گئی ایک رکنی کمیشن کی رپورٹ ایک سال گزرنے کے باوجود نہ آنا عوام سراپا احتجاج، شاہراہ قراقرم پر دسویں روز احتجاج جاری|PASSUTIMESاُردُو

2c83ca38-725c-406b-a6fd-722754066a86چلاس: بدھ 30 دسمبر، 2015- پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) کوہستان ہربن کے عوام کا احتجاج دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔احتجاجی دھرنے کے باعث گلگت بلتستان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والے مسافروں سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کوہستان شتیال کے مقام پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمائندین کوہستان اور ہربن کے سیاسی شخصیت اسد اللہ قریشی نے کہا کہ حدود تنازعہ پر بیٹھائی گئی ایک رکنی کمیشن کی رپورٹ ایک سال گزرنے کے باوجود نہ آنا باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ایک رکنی کمیشن کی رپورٹ کو سامنا لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،وفاقی حکومت جلد کمیشن کی رپورٹ پیش کرے اور حدبندی تنازعہ کا فیصلہ کرے۔انہون نے کہا کہ جسٹس تنویر کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی وہ کوہستان اور ہربن کے عوام من وعن تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کمیشن رپورٹ منظر عام پر نہیں لایا جاتا اُس وقت تک احتجاج جاری رہیگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s