گلگت: شہر کے گنجان آباد علاقہ دیامر کالونی جوٹیال گلگت میں آٹے کی شدید قلت ،پانی و بجلی بھی غائب لوگ پریشان علاقہ مسائلستان کا منظر پیش کرنے لگاؔ|PASSUTIMESاُردُو

10978678_605291459604092_9176287011793219290_n

فائل فوٹو

گلگت: بدھ، 30 دسمبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی)  گلگت شہر کے گنجان آباد علاقہ دیامر کالونی جوٹیال گلگت میں آٹے کی شدید قلت ،پانی و بجلی بھی غائب لوگ پریشان علاقہ مسائلستان کا منظر پیش کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق گلگت شہر کا اہم اور گنجان آباد علاقہ میں آٹے کی شدید قلت آبادی زیادہ اور آٹے کا کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے لوگ چاول کھانے پر مجبور اور آٹے کا کوٹہ آتے ہی لو گ آٹے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ الاجنے لگے اور کوٹہ کے لئے لڑائی جگڑے معمول بنگے جس سے لو گوں میں شدید پریسان اور دوسری جانب پانی اور بجلی بھی غائب محکمہ واسا اور بجلی والے بھی خواب خرگوش سو ئے ہوئے ہیں اور غریب عوام 1000،ہزار روپے دے کر پانی کی ٹینکر منگوانے پر مجبور اور بجلی نہ ہونے سے اس جدید دو ر میں بھی موم بتی استعما ل کرنے لگے ۔طلباء و طالبات ،انجینئرز ،ڈاکٹر ز اور عام آدمی کی زندگی سفر ہو کر رہ گئی جن کا کوئی پر سان حال نہیں ۔اس حوالے سے دیامر کالونی جوٹیال گلگت کے شہری ،جمعہ میر ،شاہد اللہ ،کلام الدین ،اسماعیل ناشاد ،طارق محمد ،عارف کمال،محمد جاوید و دیگر نے اخباری بیان کے ذریعے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کالونی میں آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے اور بجلی اور پانی کا مسئلہ بھی جلد از جلد حل کیا جائے وگرنہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s