گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن قائد نوازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں شاہراہوں کے ایک جال بچھانے پر مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں، ڈاکٹرمحمداقبال|PASSUTIMESاُردُو

12208722_10208043379425757_7472053981242031802_nگلگت: بدھ، 30 دسمبر،2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو( پ ر) وزیرتعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ اس شعبہ پر توجہ دینے سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں وزیرتعمیرات نے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کی سیاسی بصارت کا نتیجہ ہے کئی ممالک کے سفراء گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے حامی بھر چکے ہیں انہوں نے کہا حکومت گلگت بلتستان قوم کو بہترین انفراسٹرکچر دینے پر کام کررہی ہے تاکہ آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات مل سکیں اور وہ آنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں وزیرتعمیرا ت نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن قائد نوازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں شاہراہوں کے ایک جال بچھانے پر مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کے بعد علاقے میں معاشی سرگرمیاں عروج پر پہنچ جائیں گی اور دوسرے علاقوں سے لوگ روزگار کیلئے یہاں کا رخ کریں گے انہوں نے کہا کہ ھکومت دن رات نت نئے منصوبوں پر غور کررہی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ فنڈز کی کمی نہیں اور تمام منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں وزیرتعمیرات نے کہا کہ عوام کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے روز مرہ امور کا آغاز عوام کے ساتھ ملاقات سے شروع ہوتی ہے اور وہ اپنے کیمپ آفس میں ہر صبح لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تاکہ عوامی مسائل کو جانا جاسکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s