گلگت: کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور ہوٹلز ایسوسی ایشن گگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاز کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ|PASSUTIMESاُردُو

2c83ca38-725c-406b-a6fd-722754066a86گلگت: بدھ، 30 دسبمر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس احمد کی صدارت میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفا ذ کیخلاف اینٹی ٹیکس موومنٹ کے آغاز کی حمایت کرتے ہوئے ہوٹلز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر راجہ ناصر، شاہجہان پیٹرولیم ڈیلز ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر ملک، بازار ایسوسی ایشن گلگت کے جنرل سیکریٹری مقصود احمد اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی تاج اور یعقوب نے آج بدھ کے روز شروع ہونے والی اینٹی ٹیکس موومنٹ کے آغاز میں منعقدہ ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں کسی بھی قسم کے ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس کے خلاف مرحلہ وار تحریک چلائی جائے گی اور مرحلہ وار تحریک میں تیزی لائی جائے گی اور گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے تک تحریک جاری رہے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز 10بجے اینٹی ٹیکس موومنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اورابتدائی طور پر عوام کے شعور کیلئے ریلی نکالی جائے گی بعدازاں تمام اضلاع کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد تحریک میں مرحلہ وار تیزی لائی جائے گی اجلاس میں گلگت بلتستان میں لگنے والے سیلز ٹیکس کی بھی سختی سے مخالفت کی گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s