گلگت: یوتھ لون سکیم کے زریعے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائیگا 5ارب 80کروڑ روپے یوتھ سکیم کیلئے مختص کئے گئے ہیں، ثنائی |PASSUTIMESاُردُو

snaieگلگت: بدھ، 30 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ یوتھ لون سکیم کے زریعے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائیگا 5ارب 80کروڑ روپے یوتھ سکیم کیلئے مختص کئے گئے ہیں قرضوں کی فراہمی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی میرٹ پر اترنے والے افراد یوتھ اسکیم سے مستفید ہونگے سیاسی مخالفت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برابری کی بنیاد پر قرضوں کی فراہمی ہوگی اس پروگرام کے تحت 21سے 45سال تک کے مرد اور خواتین 20لاکھ روپے تک قرضہ لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے 6منصوبوں پر کام شروع کرینگے صوبائی حکومت نیک نیتی کے ساتھ خطے کی تعمیر و ترقی ،نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے ،تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے 1ارب 97کروڑ روپے رکھے گئے ہیں نوجوان یوتھ لون سکیم سے استفادہ ہورہے ہیں صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مفاد عامہ کے منصوبوں پر دن رات کام کررہی ہے صوبائی حکومت اپنے قیام امن اور خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزمہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام سیاسی و سماجی پارٹیاں علاقے کے وسیع تر مفاد کیلئے علاقائیت ،تعصبات ،مذہب ،قومیت اور لسانیت سے بالاتر ہوکر کام کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ انٹرن شپ کے دوران 12ہزار روپے ماہانہ دیا جائیگا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s