پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ اور اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے جد وجہد جاری رکھے گی، سعدیہ دانش|PASSUTIMESاُردُو

11212744_819653154779270_1930463735599041278_nگلگت: منگل، 05 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو( خبر نگار خصوصی) پاکستا ن پیپلز پاٹی گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ PPPہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور دفاء کیا ہے، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم رہنماوں سے سمیت ہزاروں کارکنوں کی جانیں قربان کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اتوار کے روز مرحوم سلمان تاسیر کی برسی کے حوالے سے اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا شہید سلمان تاسیر کو انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر شہید کیا گیا تھا ۔سلمان تاسیر نے مظلوموں کے خلاف قوانین کی غلط استعمال کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر ملک شمن عناصر کو راس نہیں آیااور انہیں شہید کردیا گیا ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ اور اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے جد وجہد جاری رکھے گی ۔واضح رہے مرحوم سلمان تاسیر ان کے سیکیورٹی پر مامور ایک گارڈ نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s