شمشال-گوجال: شمشال ،ہنزہ نیٹکو سروس عوام کیلئے دردِ سر، متعلقہ ذمہ داران ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں، علاقہ مکین|PASSUTIMESاُردُو

shimshal

فائل فوٹو علی نظر شمشالی سے

شمشال، گوجال: بدھ، 06 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (حیدر علی بدخشانی) گوجال کے انتہائی دور افتادہ گاوں شمشال کے عوام کو بہتر سفری سہولف فراہم کرنے کیلئے نیٹکو نے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہنزہ علی آباد سے شمشال خصوصی سروس کا آغاز کیا تھا۔ لیکن ناقص سرون کی بدولت عوام اس سروس سے عاجز آگئے۔ ناقص سروس کی وجہ سے نہ صرف علاقے کے عوام پریشان ہے بلکہ ادارہ کی بھی اس سروس کی مد میں خسارے کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی من مانیاں عروج پر ہے ،ہر صبح منت سماجت کر کے ڈرائیور کو ہنزہ جانے کے لئے تیار کیا جاتا ہے اور وہ بلکل وقت کاخیال نہیں رکھتا، کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ہنزہ سے شمشال کے لئے فی کس کرایہ 400روپے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پندرہ سے بیس مسافر یک طرفہ سفر کرتے ہیں سلئے ادارے کو سروس کی مد میں نقصان ہونے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا تاہم ڈرائیور اور ادارے کے مابین حساب کتاب کے حوالے سے کچھ کہہ نہیں سکتے۔ انھون نے متعلقہ ذمہ داراں سے درخواست کی ہے کہ وہ سروس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ڈرائیور کہ بھی پابندبنایا جائے یا ان کے متبادل کسی اور ذمی دار ڈرائیور کو اس روٹ پر تعینات کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s