گلگت: اپر جوٹیال کے مکینوں نے آٹے کے کوٹے میں کمی اور آٹے کے بحران کے خلاف ذولفقار آباد چوک پرشاہراہ قائد اعظم بند کرکے احتجاج ک|PASSUTIMESاُردُو

گلگت: جعمہ، 08 جنوری، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو(ارسلان علی) جوٹیال ذولفقار آباد، دیامر کالونی،پرنس کالونی ،چیتا کالونی اور اپر جوٹیال کے مکینوں نے آٹے کے کوٹے میں کمی اور آٹے کے بحران کے خلاف ذولفقار آباد چوک پرشاہراہ قائد اعظم بند کرکے احتجاج کیا اور صوبائی حکومت اورمحکمہ خوراک کے ذمہ داران کیخلاف نعرہ بازی بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ گلگت شہر کا گنجان آباد علاقہ جوٹیال ذولفقار آباد ،پرنس کالونی ،دیامر کالونی اور آپر جوٹیال کے مکینوں نے صوبائی حکومت کی جانے سے گلگت بلتستان کے لئے گندم کے کوٹے میں کمی اورآٹا بحران کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ قائداعظم کوذولفقار آباد چوک پر دھرنا دے کر بند کردیا جس کے باعث روڈ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی کئی جس میں جوٹیال سے تعلق رکھنے والے تمام شعوبوں کے لوگو شامل تھے ۔ احتجاج مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گلگت بلتستان میں گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے اورگلگت بلتستان میں گندم کا بحران جلد از جلد ختم کیا جائے ۔احتجاجی مظاہرہ 2گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازں محکمہ خوراک کے ذمہ داران مظاہرین سے مذاکرات کئے اور آٹے کے کوٹے میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے روڈ کو کھول دیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s