گلگت: محکمہ خوراک کا بلیک مارکیٹنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون، 500آٹے کے تھیلے برآمد ، محکمہ خوراک کے تین ملازمیں نوکری سے برخواست جبکہ دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج |PASSUTIMESاُردُو

010گلگت:جمعہ، 08 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ خوراک کا کا بلیک مارکیٹنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون، 500آٹے کے تھیلے برآمد ، محکمہ خوراک کے تین ملازمیں نوکری سے برخواست جبکہ دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ایک گاڑی ضبط کر لی گئی ۔ جبکہ ایک آٹے کے مل کو تین مہینے کے لیئے سیل کر دیا گیا۔ تٖفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے سیکریٹری آصٖف اللہ نے آٹے کی سمگلنگ کرنے والے عناصر کی سرکوبی شروع کرد ی۔ اس سلسلے میں انہوں نے خود جا کر مختلف مقامات پر چھاپہ مارا، سیکریٹری خوراک نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ جو عناصر آٹے کی سمگلنگ کرنا چاہتے ہیں وہ عوام کو غلط اطلاعات کی فراہمی کی زریعے روڈوں پر لانا چاہتے ہیں کیونکہ انکے دھندے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے محکمے کر دروازے ہر وقت عوام کے لیئے کھلے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنی شکے لیئے تیار ہے۔ سیکریٹری خوراک نے مزید کہا کہ عوام براہ راست اپنے مسائل کے حل کے لیئے انکے ساتھ رابطہ کر سکتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s