گلگت: نوٹیفیکیشن مل گیا ،گلگت بلتستان کے بنکوں سے پہلی مرتبہ سیلز ٹیکس کٹوتی کا عمل شروع کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

imagesگلگت: جعمہ، 08 جنوری، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) نوٹیفکیشن مل گیا ،گلگت بلتستان کے بنکوں سے پہلی مرتبہ سیلز ٹیکس کٹوتی کا عمل شروع کر دیا۔ گلگت بلتستان کے بنکوں کو وفاق کی جانب سے سیلز ٹیکس کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے جس کے ملنے کے بعد بنکوں نے اس پر عملدر آمد شروع کردی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق 1لاکھ روپے بنک سے نکالنے پر 600 روپے کی کٹوتی کی جائے گی اور 25 ہزار سے زائد رقم ٹرانسفر کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹ لگے گا ۔جبکہ نیشنل ٹیکس کارڑ کے حامل صارفین کو 300 کی رعایت دی گئی ہے 1لاکھ نکالنے پر ان سے 300 روپے کاٹے جائیں گے پہلے روز بینکوں میں بینک سٹاف اپنے صارفین کو نوٹیفکیشن سے آگاہ کرتے رہے اور اس دوران صارفین کی جانب سے سخت مایوسی اور غم وغصے کااظہار سامنے آیااور صارفین حکومت پر تنقید کرتے رہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s