چلاس: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں دیامر اور گلگت بلتستان کے لئے بجلی،گیس پائیپ لائن، فائبر اپریٹر کیبل اور انرجی مہیا کرنے کے منصوبوں کا بھی کہی ذکر نہیں ہے، بشیراحمد قریشی

bashir Ahmed quarashiچلاس: ہفتہ، 09 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ-ر) جمیعت علما اسلام ضلع دیامر کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں جمیعت علما اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بشیر احمد قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری روٹ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور جمیعت علما اسلام اس منصوبے کی خالق جماعت ہے ، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اس منصوبہ سے حاصل ہونے والے ثمرات اصل حقداروں کو پہنچائے تاکہ منصوبے  میں ریکاوٹیں پیدا نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر انتہائی پسماندہ اور رقبے کے لحاظ سے گلگت بلتستان کا سب سے بڑا ضلع ہے ، یہ واحد ضلع جو پاکستان کو تین انتہائی اہم ریاستوں سے ملاتا ہے اس لحاظ سے یہ ضلع پاکستان کے لئے گیٹ وے کی حثیت رکھتا ہے ۔اس لئے ضلع دیامر سے گزر نے والی اقتصادی راہداری روٹ سے حاصل ہونے والے فوائد سے استفادہ کرنا یہاں کے عوام کا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک سامنے آنے والے اس منصوبے کے نقشے میں یہ واضع نہیں کہ ضلع دیامرصنعتی زون کب اور کہاں بنا یا جائے گا ؟ اسی طرح ضلع دیامر اور گلگت بلتستان کے لئے بجلی ، گیس پائیپ لائن ، فائبر اپریٹر کیبل اور انرجی مہیا کرنے کے منصوبوں کا بھی کہی ذکر نہیں ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فلفور اس ابہام کو دور کریں ورنہ اہم ترین منصوبہ متنازعہ حثیت اختیار کر جائے گا جو ملک کے لئے کسی طور سود مند نہیں ہوسکتا ۔ اس سے قبل بھی حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے نام پر ضلع دیامر کی زمین کوڑی داموں حاصل کر کے ظلم و بربریت کی داستان رقم کر چکی ہے اب یہ قوم مزید ظلم سہنے کی اہل نہیں رہی ۔بشیر احمد قریشی نے مزید کہا کہ جمیعت علما اسلام ضلع دیامر جلد پارٹی اجلاس بلا کر اس حوالے سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s