گلگت: پاکستان مسلم لیگ ن گلگت ڈویژن کا ایک اہم اجلاس اورہنگامی اجلاس علی آباد ہنزہ میں منعقد ہوا |PASSUTIMESاُردُو

970353_1414592935421260_754397777_nگلگت: پیر، 11 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( نمائندہ خصو صی ) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت ڈویژن کا ایک اہم اجلاس اورہنگامی اجلاس علی آباد ہنزہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈویژنل سینئر نائب صدر جاوید اقبال بیگ نے کی اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری امین شیر، مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویژن کے صدر جاوید اقبال ، لیگی رہنما سلمان کریم، محبوب شیر عالم کے علاوہ دیگر کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگ ن ہنزہ میں ہونے والے اختلافات کے حوالے سے گفتگو ہوئی اجلاس میں موجودہ تمام کارکنوں اور رہنماوں نے مسلم لیگ ن ہنزہ کی نئی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے ڈویژن کے رہنماوں کو تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ کچھ لوگ گلگت میں بیٹھ کر نام ضلع ہنزہ کے نام پر نام نہاد عہدے جعلی طریقوں سے سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ ضلعی سیکریٹریٹ میں کبھی نظر تک نہیں آئے اور آج جب مسلم لیگ ن گلگت ڈویژن کا اجلاس منعقد ہونا تو اسلام آباد میں بیٹھ کر اپنے غنڈوں کے ذریعے سیکریٹریٹ پر تالہ بندی کرائی ہے جوکہ قابل مذمت ہے اور اس اقدام سے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s