گوجال: پھسو کنزرونسی کے احاطے میں شکار کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان انسپکشن کمیٹی کی غیر ضروری مداخلت کرنے پر کمیٹی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار|PASSUTIMESاُردُو

ijlal

پھسو : خود کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی انسپکشن کمیشن کمیٹی کا ممبر کہنے والا شخص محکمہ وائلڈلائف کی جانب  سے نامزد نمائندہ کی موجودگی میں کاغذات کی چھان بین کر رہے ہیں۔ فوٹو مرزا مراد

گوجال: پیر، 11 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(نمائندہ خصوسی) کنزرونسی کے احاطے میں شکار کے دوران  سرتاج حسین اور اکبر نامی شخص و دیگر ساتھیوں سمیت بلاوجہ مداخلت  کرنے پر کمیٹی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا  گزشتہ اتوار کے روز پھسو کنزروینسی کے احاطے میں محکمہ وائلڈلائف کی موجودگی میں اس سال کا چوتھا کامیاب شکار کھیلا گیا جس کے دوران خود کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی انسپکشن کمیشن کمیٹی کا ممبر متعارف کروا کر ٹور گائیڈ، محکمہ وائلڈلائف اور پھسو کنزرونسی کمیٹی کی کاغذات کی چھابین شروع کی ، موقع پر موجود افراد نے مزکورہ شخص سے سوالات پوچھنے پروہاں سے رفوع چکر ہو گئے اس غیر ضروری اقدام پر شکاری سمیت کمیٹی کے ممبران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھسو اور معلقہ علاقوں میں غیر قانونی شکار ممنوع ہے اور تمام کاروائی محکمہ وائلڈلائف اور قانون کے تحت عمل میں لائی جاتی  ہے، کسی بھی فرد کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر معصوم افراد کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور محکمہ وائلڈلاف اور دیگر متعلقہ اداروں سے اس واقع کی انکوائری کا مطالبہ کی کرتے ہیں، کمیٹی ممبران نے مزید کہا کہ اس کی تحریری شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ اور دیگر ماتحت اداروں کو ارسال کر دی جائے گی۔  واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی ہنٹنگ ٹوریزم اپنے عروج پر ہیں اور پھسو کنزرونسی کمیٹی کے تحت اس سال کا اب تک چوتھا کامیاب شکار کھیلا جا چکا ہے جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے حشام اسامہ خان کی ریکارڈ یافتہ “53انچز ہمالین آئی یکس کا شکار شامل ہیں جس کے باعث پھسو گاوں کے احاطے میں ٹرافی ہنٹگ کی مقبولیت میں اظافہ ہوگیا ہے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s