اسلام آباد: گلگت اور بلتستان کے ریجن آپس میں سگے بھائیوں کے مانند ہیں ان کو کبھی بھی جُدا نہیں کیا جائیگا|PASSUTIMESاُردُو

میراسلام آباد: منگل، 12 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت او ر بلتستان کے ریجن آپس میں سگے بھائیوں کے مانند ہیں ان کو کبھی بھی جُدا نہیں کیا جائیگا۔ وزیر خارجہ سرتاج عزیز کے قیادت میں آئینی کمیٹی  گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں کے بہتر مفاد میں اپنا فیصلہ کریگی۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت اور بلتستان دونوں علاقے پاکستان کے لیئے اہم ہیں کسی بھی علاقے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی زیر نگرانیآئینی کمیٹی گلگت بلتستان کے سارے ضلعوں کو برابر حقوق دلانے کے لیئے تشکیل قائم کر دی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آئینی کمیٹی گلگت بلتستان کے سارے ضلعوں گلگت، سکردو ، ہنزہ ، شگر ، گانچھے ، غذر، دیامر ، استور ، نگر کے عوا م کو برابری کے بنیاد پر حقوق دیگی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کو جلد از جلدحل کرنے کے لیئے مسلسل رابطے میں ہیں ۔گلگت تا سکردو روڑ اور دیگر میگا پروجیکٹس کو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے احکامات کے مطابق راہداری منصوبے میں شامل کرنے کے لیئے اقدامات اُٹھائیں گے اور بلتستان کے محنتی عوام کے مشکلات کو دور کے لیئے ہمیشہ کوشاں ہیں ۔  گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ میر ے لیئے ضلع ہنزہ کے عوام جتنے عزیز ہیں اتنے ہی ضلع سکردو، گانچھے ، استور اور دیگر ضلعوں کے عوام بھی عزیز ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور ان کی حکومت گلگت بلتستان کے کسی بھی علاقے کیساتھ ہوئی نا انصافی نہیں کریگی بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کی روشنی میں آئینی کمیٹی علاقے کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s