گلگت: گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت اس معاملے کی وضاحت کرے۔ اقتصادی منصوبے میں سب سے پہلے گلگت بلتستان کے حقوق کا تعین کیا جائے۔، عوامی ایکشن کمیٹی |PASSUTIMESاُردُو

10252121_629402420477109_4914256631636461769_nگلگت: بدھ، 13 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی)  گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت اس معاملے کی وضاحت کرے۔ اقتصادی منصوبے میں سب سے پہلے گلگت بلتستان کے حقوق کا تعین کیا جائے۔14جنوری کی ہڑتال کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ اینٹی ٹیکس موومنٹ اور عوامی ایکشن کمیٹیمل کر ٹیکسز لوڈ شیڈنگ اور گندم کوٹے کی کمی کے خلاف جدو جہد کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مولانا سلطان رئیس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صرافہ ایسو سی ایشن گلگت بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کا بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت تمام اضلاع میں ایکشن کمیٹی کو فعال کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل کیلئے بھر پور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں تمام قسم کے ٹیکسز لگانا عالمی اصولوں کے خلاف ہے ۔ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے جی بی کے عوام کو فرقوں ور قوموں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ اس علاقے میں امن ایکشن کمیٹی نے قائم کیا ہے اور تقسیم کرنے کی سازش کو نا کام بنا دینگے۔ اجلاس میں کریم خان، پروفیسر یاسف الدین، فدا حسین، گلاب شاہ، محمد فاروق، ابراہیم، ممتاز ایڈووکیٹ، صابر حسین ، منظور قادری، شاہ عالم، نادر خان، وجاہت علی و دیگر نے شرکت کی۔

Leave a comment