ہنزہ: عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ نے بھی اینٹی ٹیکس مومنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،پہیہ جام ،شٹرڈاون کو کامیاب بنا کر گلگت بلتستان کے عوام اتحاد کا ثبوت دینگے ،ظہور الہی|PASSUTIMESاُردُو

10492089_693576024031061_5972208711724036802_nہنزہ: بدھ، 13 جنوری، 2016ء- پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما ظہور الہی نے کہا ہے کہ متنازعہ خطہ میں ٹیکس کا نفاز غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،آئینی حقوق ملنے تک گلگت بلتستان میں ٹیکس نافذ کرنے نہیں دیا جا ئے گا،گلگت بلتستان میں زبردستی ٹیکس نافذ کرنے کی کو شش کی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے ،ایک متنازعہ خطہ میں ٹیکس کا نفاز بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پہلے خطے کی حیثیت تسلیم کیا جائے پھر ٹیکس کی بات اگے بڑھے گی ،بغیر نمائندگی اور بنیادی حقوق سے محروم مضللوم،محکوم قوم پر ٹیکس کا اضافی بوجھ عوام کے ساتھ ظلم وستم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان سے جی ایس ٹی کے مد میں غیر قانونی طور پر اربوں روپے ٹیکس وفاق کے خزانے میں جاتی ہے ۔خطے کے وسائل پر غیر مقامی لوگ قابض ہیں ۔سیاحت ،معدنیات،کمیونیکشن ،جنگلات اور سوست پورٹ سے سالانہ پچاس ارب سے زیادہ رقم قومی خزانہ میں جاتا ہے بدلے میں وفاق گلگت بلتستان کو ترقیاتی سیکموں کے مد میں چند ارب روپے دیتے ہیں جو گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔خطے کے وسائل اور حقوق کے تحفظ کیلئے عوامی ورکرز پارٹی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے آئے روز عوام پر بوجھ ڈال دیا جا تا ہے ۔حقوق دیتے وقت خطے کو متنازعہ قرار دیکر ٹال دیا جا تا ہے مگر ٹیکس نافذ کرتے وقت گلگت بلتستان متنازعہ نہیں ہوتا ہے روایتی مذاق زیادہ دیر نہیں چلے گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s