گلگت: گلگت بلتستان کوتقسیم کرنے کی باتیں محض آئینی حقوق سے محروم رکھنے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی گہری سازش ہے، ایم ایس ایف|PASSUTIMESاُردُو

4گلگت: جمعرات، 14 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کوتقسیم کرنے کی باتیں محض آئینی حقوق سے محروم رکھنے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی گہری سازش ہے صوبائی حکومت نے نہ کسی اعلیٰ فورم پر تقسیم کی باتی کی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فارمولازیر غور ہے آئینی حقوق کے حوالے سے وفاقی حکومت سنجیدہ ہے جی بی کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی بعض عناصر بلتستان اوراستور کے عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوامی سطح پر زبردست اصلاحات کئے جانے پرشکست خوردہ عناصر حواس باختہ ہوکر عوام من گھڑت افواہیں پھیلاکر حکومت کی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی افواہوں کے زریعے قومی وحدت پر کاری ضرب لگانے والے قومی مجرم ہے بعض شکست خوردہ عناصرکو صوبے میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہضم نہیں ہورہی مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور ریاست پاکستان کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کی صوبائی سیکریٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھور،لیبر ونگ گلگت بلتستان کے نائب صدر حاجی الیاس خان ،ایم ایس ایف ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر ،سٹی صدر عرفان میر ،جبران خان ،مبشر بٹ ،محمد عالم ،نعیم ،حسان الدین ،سجاول منگول ،شاہد بسرا ،عاکف احمد ،فرہان قادری ،عمر منگول سعود احمد اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایک اکائی کا نام ہے جس کی تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والے دراصل اپنے خواہشات کااظہار کررہے ہیں مسلم لیگ عوام کی خواہشات کو ہر مقام یہ مقدم رکھتی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت آئینی حقوق دینے میں سنجیدہ ہے اس پرتیزی سے کام جاری ہے لیکن بعض قوتیں تقسیم کی باتیں پھیلاکر ہمسایہ ملک کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں عوامی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے بعض عناصر مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف ہوکر منفی اور من گھڑت افواہیں پھیلارہے ہیں عوام ایسے افواہوں پر کان نہ دھریں اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی قرارداد میں صوبائی حکومت کی 6ماہ کی کارکردگی کو سراہا اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا قرار داد میں ایم ایس ایف جی بی ،ضلعی اور سٹی کے عہدیداروں نے ایم ایس ایف کے صوبائی صدر رضوان راٹھور کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر بنانے کے حق میں بھی قراردادپاس کی گئی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s