چلاس: متاثرین بونرداس اپنے حقوق کے حصول کیلئےشاہراہ قراقر پر دھرنا|PASSUTIMESاُردُو

23c57d98-ab6a-406d-bbcb-df192359c911گلگت: ہفتہ، 16 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(عمرفارق فاروقی) دیامر بھاشہ ڈیم بونرداس کے متاثرین کا اپنے جائز حقوق کیلئے شاہراہ قراقرم پر پرامن احتجاجی دھرنا۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔دیامر بھاشہ ڈیم میں زیر آب آنے والی بونرنالہ کے عوام کے زمینوں کو لینڈ ایکوزیشن ریکارڈ میں نہ لائے جانے پر عوام برہم ہوگئے اور سخت احتجاج کیا ،احتجاجی مظاہرین نے واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرا بازی کیا۔احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین ڈیم بونرداس ایکشن کمیٹی کے رہنماوں لیور خان،نمبردار عبدالوہاب،نمبردار عمرخان،مجاور خا،سراج خان،سربلند ،محمد عالم،شاہ فرمان،گوشپور خان،نظام الدین و دیگر نے کہا کہ حکومت نے بونرنالہ کے 5ہزار کنال پر مشتمل آبادداس کو بنجر اراضی ظاہر کرکے صرف 17سو کنال زمین کو لینڈ ایکوزیشن ریکارڈ کا حصہ بنا یا ہے ،جس کی وجہ سے بونرنالہ کے عوام کو اربوں روپے کی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بونرنالہ کے عوام نے اپنی داسس کو آج سے کئی ماہ پہلے آباد کیا ہوا ہے ،لیکن حکومت نے جان بوجھ کر تمام آباد زمینوں کو بنجر لکھا ہے،جو کہ یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا اورلینڈ ایکوزیشن کے پٹواریوں کی ملی بھگت سے بونرنالہ کے عوام کے ساتھ سنگین ظلم اور زیادتی کا سلسلہ جاری ہے ،پٹوریوں نے عوام کی غیر موجودگی میں بونرداس کی اراضی کا پیمائیش کرکے ہزاروں کنال اراضی کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے ،اور اندرونی طور پر مل ملاپ کرکے بااثر افراد کے نام پر جعلی خسرے بنائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بونرداس نمبر ۱ اور بونرداس نمبر ۲ پر سیکشن ۹ کا نفاظ ایک ساتھ عمل میں لائیں اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادیتوں کا ازالہ کیا جائے۔بصورت دیگر بونر کے عوام سخت رد عمل پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری آباد داسس کی زمینوں کا فی کنال ایک لاکھ پچیس ہزار روپے ادا کرنا چاہتی ہے ،جبکہ ہمارے ساتھ لگے دوسرے قبائل کی بنجر زمینوں کی فی کنال دو لاکھ روپے ایوارڈ بناچکی ہے ،یہ سب کچھ بونرنالہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔انہوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر ہمارے جائز مطالبات حل کریں ۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s