گلگت: کامیاب شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے جی بی کے عوام نے غیر آئینی ٹیکس کے خلاف اور اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے اپنا فیصلہ سنادیا، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن|PASSUTIMESاُردُو

aaaگلگت: ہفتہ،16 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  کامیاب شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے جی بی کے عوام نے غیر آئینی ٹیکس کے خلاف اور اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے اپنا فیصلہ سنادیا صوبائی حکومت خطے کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے باقی ماندہ3فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے اینٹی ٹیکس تحریک کا مقصد کسی سیاسی جماعت کیخلاف محاذ آرائی نہیں بلکہ خطے کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تحریک چلائی جارہی ہے ٹیکس کا غیر آئینی نفا ہو یا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں جی بی کو نظر انداز کئے جانے کا معاملہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن خطے کے عوام کے مفاد کے خلاف ہر اقدام کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس احمد، بشیر احمد، محمد غیور، حاجی غلام علی، مرتضیٰ علی اور دیگر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 4.50فیصد ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے کر جس جرأت کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور ہم ان سے باقی3فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو بھی واپس لینے کی امید رکھتے ہیں انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام ایسوسی ایشنز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوشش سے 14جنوری کوشٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال سو فیصد کامیاب ہوئی جس پر پوری قوم مبارک باد کے مستحق ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ٹیکسز کے نفاذ کے ذریعے صوبائی حکومت کیلئے مسائل پیدا نہ کرے انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اگلے مرحلے کا اعلان ہوگا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر اگلا مرحلہ اس سے سخت ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s