سوہنی وطن |تحریر ڈاکٹر محمد زمان داریلی |PASSUTIMESاُردُو

23c57d98-ab6a-406d-bbcb-df192359c911

سوہنی وطن |تحریر ڈاکٹر محمد زمان داریلی |PASSUTIMESاُردُو

بولوں تو میرے باہر کا انسان مار دیگا

نہ بولوں تو میرے اندر کا انسان مار دیگا

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں چھٹیاں گزارنے پاکستان میں تھا میں نے اْن سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اس وقت وہ اقتدار میں نہیں تھے بلکہ اقتدار کی باقائدہ مشک کر رہے تھے لیکن ایک مشکل پیش آئ وہ یہ کہ اْن کی صبح دن کے گیارہ بجے ہوتی ان کے کسی قریبی سے فون پر ملاقات کا وقت طے کرنے کو کہا تو وہ صاحب ان کا نمبر تو دیگئے مگر خود بات کرنے سے معزرت کی وجہ بےوقت تنگ کیے جانے کا خوف تھا اْس وقت یہ حال تھا تو اب کیا ہوتا ہو گا اقتدار کا سورج بھی ایسے فرمانبرداروں کے سروں پر نکلتا ہے ہم جیسے نافرمانوں جن کی کھوپڑ ی میں ہر وقت دھرتی کی فکر ہو کے قریب سے بھی اقتدار کا سورج گزرنا گوارا نہیں کرتا خیر میں نےان کے اس فرمنابردار کے دیے نمبر کو گما دیا موصوف نے نمبر اٹھایا سلام دعا کے بعد شام ساڑھے چھ بجے ملاقات کا وقت بتایا لیکن میری اسرار پر آدھ گھنٹہ پہلے ملاقات پر راضی ھوے کیوں کہ ان سے ملاقات کے بعد میں نے غذر جا کے ساس اور دیگر سسرالیوں کی زیارت کر کے صواب سسرالی حاصل کرنا تھا ویسے بھی میں غذر شہیدوں کی سر زمین اور لوگوں سے بہت پیار کرتا یہی پیار کا ہی تو نتیجہ کہ میں وہاں ازدواجی کھونٹی کے بندن میں ہمیشہ کے لیے بْن گیا ھوں اس کے علاوہ بھی میں دوران ملازمت ضلع غذر کے ہر طول و عرض کا ذاتی طور پر قریب سے مشاہدہ کر چکا ھوں اور تقریباً ہر گاوُں کے کسی نہ کسی گھر سے روزی روٹی سے اپنے پیٹ کا جہنم بھر چْکا ھوں غذر کے بارے میں یہ کہونگا کہ معاشرتی اقدار رسم ورواج رشتے ناتے اگر زندہ ہیں تو پورے گلگت بلتستان میں وہ ضلع غذر ہے باقی ضلعوں میں بہت ملاوٹ آئ ہے یقین نہیں آتا تو ایک بار میرے اس دعوے کو اپنی آنکھوں سے مشادہ کر سکتے ھو میں تو یہ کہوں گا جس نے غذر نہیں دیکھا ھے اْس نے کچھ نہیں دیکھا ھے۔۔۔ جاری ہے۔۔


پھسو ٹائمز کی خصوصی اشاعت مورخہ 17 جنوری، 2016۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s