گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری حراموش کے شہباز علی ایڈوکیٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ |PASSUTIMESاُردُو

BNEWSگلگت تازہ ترین: اتوار، 17 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمایندہ خصوصی) :  مشہور سیاسی سماجی اور وکیل رہنما ، انسداد دہشت گردی عدالت کے مشہور وکیل اور گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری  حراموش کے شہباز علی ایڈوکیٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ وکیل شہباز کو 6/7 انسداد دہشت گردی کی دفعات لگا کر گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقپون شوارن میں اہلیان حراموش اور اہلیان چھموگڑھ کے درمیان ہونے والے تصادم میں دونوں گروپوں کے لوگوں کے خلاف 6/7 کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شہباز علی ایڈوکیٹ اگلے دن جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور ابتدائی ایف آئی آر میں انہیں نامزد بھی نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر  ایس پی گلگت علی ضیا نے علاقے کے تھانہ انچارج کو بلاکر وکیل شہباز کا نام بھی شامل کرایا۔

وکیل شہباز آج اپنے گھر حراموش سے گلگت کے لئے نکلے تو گلگت شہر کے مضافات میں انہیں گرفتار کیا گیا۔ وکیل  شہباز کو تھوڑی دیر تحویل میں رکھے جانے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا جنہیں اب سے چند لمحے قبل 10 بجے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔ علاقے کے سیاسی رہنما اور سینئر وکیل کو فراڈ مقدمات میں ملوث کرکے حکومت آخر کیا کرنا چاہتی ہے یہ وہ سوال ہے جوکہ جواب طلب ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s