اسلام آباد: 28جنوری کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے احتجاج کی کال سے ایم ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں، ایم ایس ایف |PASSUTIMESاُردُو

e89887ab-8529-41b7-9c54-1d1e117a6a45اسلام آباد: پیر، 18 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( ر) ایم ایس ایف (ن) راولپنڈی اسلام آباد برائے گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت ایان خان رالپنڈی میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم ایس ایف راولپنڈی اسلام آباد برائے گلگت بلتستان کے عہدیداروں شبیر حسین، صدام عزیز، منیب احمد، عزیز احمد، راجہ قائم سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف ن راولپنڈی اسلام آباد برائے گلگت بلتستان ایان خان نے کہاکہ ایم ایس ایف ایک خالص طلباء تنظیم ہے جو گلگت بلتستان کے طلباء کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے ایم ایس ایف بلاتفریق طلباء کے مسائل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان یوتھ کے نام پر ایک مخصوص گروپ رالپونڈی اسلام آباد میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایم ایس ایف ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بننے گی جس کو علاقے اورملک کو نقصان ہو انہوں نے کہاکہ28جنوری کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے احتجاج کی کال سے ایم ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں لہٰذا ایم ایس ایف راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیدار اور کارکن 28جنوری کے احتجاج میں شرکت نہ کریں انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی سنٹرل سیکریٹریٹ سے کارکنوں کو کوئی احکامات جاری نہیں ہوتے ہیں تب تک کسی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے اجلاس کے آخر میں وزیر اعلیٰ اور ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s