گلگت: اقتصا دی راہداری میں گلگت بلتستان فریق اول ہے گلگت بلتستان میں گندم کا بحران کو ختم کیا جا ئے |PASSUTIMESاُردُو

APC 22گلگت: پیر، 18 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یوثاقب ) عوامی ایکشن کمیٹی کے کنو نئیر مولا نا سلطان رئیس نے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اقتصا دی را ہداری میں گلگت بلتستان فریق اول ہے گلگت بلتستان میں گندم کا بحران کو ختم کیا جا ئے ۔22جنوری کو عوامی ایکشن کمیٹی ضلع گلگت سے احتجا ج کر ے گی اور عوامی حقوق کی جنگ جا ری رکھا جا ئے گا ۔ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ،گندم کا بحران اور ٹیکسزز کے خلاف بروز جمعہ عوامی ایکشن کمیٹی اتحاد چوک کے مقام پہ احتجاجی جلسے کا انعقاد کر ے گی ۔ اس پر یس کا نفرنس میں جما عت اسلامی کے جنر ل سیکڑ یڑی نظام الدین، کر یم خان کے کے ، فدا حسین ، سید یا صف الدین ثاقب عمر گلگتی بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ کہ یہ ایک عوامی پیلٹ فارم ہے جہاں تمام سیا سی ، سماجی ،مذہبی قومی جما عتوں کی نما ئند گی ہے اور عوام کا اعتماد بھی ہے ۔ اینٹی ٹیکس مو ومنٹ کے اقدام کو سراہتے ہیں لیکن ان کا ایک ایجنڈا ہے لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا اور چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عملدر آمد کی یقین دھا نی کراکر دھوکا دیا گیا ہے اب عوامی سطح پر عدالت لگا یا جا ئے گا اور حکمران جماعت سے حقوق لیکر رہینگے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ نو مبر 2013کو عوامی ایکشن کمیٹی گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستا ن کے تمام سیا سی ، مذہبی ،سماجی اور قومی جما عتوں پر مشتمل ایک اتحاد بنا ۔ اس اتحاد نے سب سے پہلے نو گو ایریاز کا خاتمہ کیا گلگت بلتستان میں امن قائم کر نے میں اہم کر دار ادا کیا امن کے قیام کے ساتھ طو یل ترین گفت شنید کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک جا معہ چارٹر آف ڈیمانڈ تر تیب دیا ۔ جن میں سے کچھ ڈیما نڈز حل ہو ئے مگر با قی ما ندہ چا رٹر آف ڈیما نڈز تا ہنوز با قی ہے اس حوالے سے سا بقہ گورنر و مو جودہ وفا قی وزیر امور کشمیر بر جیس طا ہر اور موجودہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الر حمن سے ملاقات کر کے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے چا رٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ۔انہوں نے یقین دہا نی کرا یا تھا کہ عوامی ایشوز پر مشتمل چارٹر آف ڈیما نڈ کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔ مگر 6ماہ گزرے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدر آمد نہ ہونا لمحہ فکر یہ ہے ۔گلگت بلتستان کے تقسیم کے حوالے سے صدر پا کستان اور وزیر اعظم پاکستان وضا حت کر یں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی تقسیم گلگت بلتستان کے فا رمولے کی مزمت کر تی ہے اور ایوان بالا،ایوان زیر یں سے وضا حت طلب کر تی ہے ۔اس تمام صورت حال کو دیکھتے ہو ئے حکومتی وعدہ خلا فی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے بھر پور عوامی تحریک چلا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مو جودہ حکومت گندم کو ٹے میں 3لاکھ بوری کمی ، ہینزل پا ور پرا جیکٹ پرابھی تک کام شروع نہیں کرنا ، اقتصا دی را ہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کر نا اور حسب معمول گلگت بلتستان میں میرٹ کی پا ما لی اور کر پشن لوٹ کھسوٹ کا بازار کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی بروز جمعہ بتا ریخ 22جنوری 2016کو ضلع گلگت سے احتجا ج کا آغا ز کر ے گی اور بعد از نماز جمعہ اتحاد چوک میں احتجاجی جلسہ کیا جائے گا اگر چا رٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت نے فوری طور پر عمل در آمد یقینی نہیں بنا یا تو گلگت بلتستان نہ رکنے والا احتجاجی تحر یک کو پھیلا دیا جائے گا ۔عوامی ایکشن کمیٹی نے مند ر جہ ذیل چارٹر آف ڈیمانڈ کو پیش کیا ۔

۔1لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اورنئے پاور پرا جیکٹس پر فوری طور پرکامشروع کیا جا ئے ۔

۔2پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان فریق اول ہے لہٰذا گلگت بلتستان میں کمسے کم 4اکنامک زونز قائم کئے جا ئیں اور گلگت بلتستان کو ٹریڈ فری اور ٹیکس فر ی زون کا اعلان کیا جائے ۔

۔3 گلگت بلتستان کے گندم کو ٹے میں 3لاکھ بوری کے کمی کے فیصلے کو فوری طور پرواپس لیا جا ئے اورعوام کو فوری طور پرآٹا وگندمکی فراہمی یقینی بنا یا جائے ۔

NO TEXATION WITH OUT REPRESNTATION۔4کے عالمی اصولوں کے مطا بق حکومت کی جانب سے بل واسطہ یا بلا وسطہ تمام ٹیکسزز کے فیصلے کو واپس لیا جا ئے ۔

۔5گلگت بلتستان کے سرحدوں کا تحفظ کو یقینی بنا یا جائے اور حکومت فوری طور پر تمام تا ریخی روٹس کو کھو لا جا ئے اور ناتوڑ رول کا خا تمہ کیا جائے ۔خالصہ سر کار کے نام پر عوام کی اراضی پر قبضہ قابل قبول نہیں ہے ۔

۔6گلگت بلتستان میں چور دروازے سے بھر تیا ں بند کردی جا ئیں اور میر ٹ کو فوری طورپر بحال کیا جا ئے ۔

۔7دیا مر بھا شہ ڈیم کی را ئلٹی اورحدود بند ی سمیت متا ثرین ڈیم کے مطا لبات کو پورا کیا جا ئے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s