گلگت: وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر نے مقامی اخبار میں داعش کی وال چاکنگ کرنے والے مشکوک افراد کی گرفتاری روکنے سے متعلق خبر سختی سے تردید |PASSUTIMESاُردُو

12524001_453172694872736_5033237045468734452_nگلگت: پیر،18 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر نے مقامی اخبار میں داعش کی وال چاکنگ کرنے والے مشکوک افراد کی گرفتاری روکنے سے متعلق خبر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر سکتے ہیں جن کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون نے کہا ہے کہ اس قسم کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے اور بغیر کسی ثبوت اور حقیقت کے حساس نوعیت کی خبر شائع کرنا صحافتی اقدار کے بالکل منافی ہے ۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس غیر ذمہ دارانہ بیان کے شائع کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اسی لیے ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جارہی ہیں۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s