چٹورکھنڈ: سنگل تھانہ میں ایس پی غذر کی اچانک چھاپے اور کام چور اہلکاروں کے خلاف کا روائی کے بعد غذر کے تمام تھانوں میں تعینات کام چور ایس ایچ اُز اور پولیس جوانوں میں کھلبلی مچ گئی|PASSUTIMESاُردُو

05چٹورکھنڈ: بدھ، 20 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) سنگل تھانہ میں ایس پی غذر کی اچانک چھاپے اور کام چور اہلکاروں کے خلاف کا روائی کے بعد غذر کے تمام تھانوں میں تعینات کام چور ایس ایچ اُز اور پولیس جوانوں میں کھلبلی مچ گئی ، ماضی میں بعض تھانوں کے ایس ایچ اُو صاحبان تھانہ کے معمالات محرر کے رحم وکرم پر چھوڈ کر خود ڈیوٹی سے غائب رہتے تھے جو ایس پی کی کا روائی کے آغاز کے بعد تھانوں میں چوکس ہوگئے ،بعض پولیس اہلکار تھانے میں ڈیوٹی کی بجائے دن بھر بازاروں میں گھومتے رہتے تھے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا اب تمام کام چور پولیس اہلکار اپنی اپنی ڈیوٹیوں میں چوکس ہونے لگے ہیں۔ایس پی غذر سلطان فیصل کی طرف سے ضلع غذر میں محکمہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اُٹھائے جانے والی اقدامات پر علاقے کے سیاسی وسماجی حلقوں کا اظہار اطمینان اور عوامی حلقوں کا ضلع بھر میں امن و امان بر قرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کا روائیاں تیز کرنے کا مطالبہ ۔
ایس پی غذر سلطان فیصل نے غذر میں تعیناتی کے فوری بعد ہی ضلع غذر میں محکمہ پولیس کی مورال بلند کرنے اور ضلع سے جرائم پیشہ افرا د کا گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
ایس پی غذر نے اپنی پہلی فرصت میں مختلف سنگین جرائم میں ملوث پولیس کو مطلوب اہم ملزموں کو گرفتار کر کے ضلع میں پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کو شش کی ہے اور ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں تیز ہوتے ہوئے دیکھائے دے رہے ہیں ۔دوسری طرف محکمہ پولیس کے اندر کام چور اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے آفسروں اور اہلکاروں کے خلاف بھی کا روئیاں تیز کر دی ہیں جس کے باعث ضلع بھر میں تعینات پولیس سپاہی سے لیکر ایس ایچ او تک سب اپنی اپنی ڈیوٹیوں میں چوکس دیکھائے دے رہے ہیں اور پولیس میں احساس زمہ داری نظر آرہی ہے ۔ایس پی غذر کی طرف سے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات پر عوام الناس کا اظہار اطمینان اور غذرپولیس کی کارکردگی مذید بہتر بنانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s