گلگت: نواب اکبر بھگٹی قتل کیس میں عدالت سے پرویز مشر ف کی بریت حق اور سچ کی فتح ہے ۔عبدالسلام|PASSUTIMESاُردُو

9گلگت: بدھ، 20 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم  انور) آل پاکستان مسلم لیگ طلباء ونگ کے سرگرم رہنما ء عبدالسلام نے کہاہے کہ اکبر بھگٹی قتل کیس پرویز مشرف کے خلاف ایک سازش تھی ،مخالفین نے پرویز مشرف کی سیاست کو خراب کرنے کیلئے بے بنیادالزام لگاکرکیس چلایا مگر مخالفین نے مقدمہ کو عدالت میں سچ ثابت نہ کر سکے ۔پرویز مشرف کی عدالت سے باعزت بریت سچ اور حق کی فتح ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف قوم کامحسن ہے انہوں نے بطور صدر اور آرمی چیف قوم کی بے پناہ خدمت کی ہے مگر ملک میں موجود قوم کے دشمنوں نے ان پر مختلف قسم کے بے بنیاد الزامات اورمن گھڑت الزامات لگا کر مقدمات دائر کر دی گئی ہے بہت جلد پرویز مشرف تمام مقدمات سے باعزت بری ہو جائینگے ۔انہوں نے کہا ملک بھر کی طرح پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کو بے پناہ ترقی دی ،قراقرم یونیورسٹی ،متعدد کالجز،سڑکیں ،پل اور دیگر ترقیاتی کام مشرف دور میں ہوں ۔پرویز مشرف قوم کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں جو قوم کی بھلائی اور ترقی کیلئے سوچتے ہیں ،زرداری اور نواز شریف قومی خزانہ لوٹ کر اپنی جائیدادوں میں اضافہ کر رہے ہیں جس کے باعث ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کو تقویت مل رہی ہے ۔پرویز مشرف ملک واحد سیاستدان ہے جس پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام لگ نہ سکا،ملک کا مستقبل پرویز مشرف سے وابسطہ ہے بہت جلد پرویز مشرف ایک بار پھر ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونگے اور ملک میں خوشحالی اور میرٹ کا بول بالاہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s