گلگت: وزیر اعلیٰ ،گورنر ،صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی نے اسلا آباد میں ڈھیرے ڈال دئیے ،صوبے میں معاملات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی|PASSUTIMESاُردُو

1004703_363221150483112_534790845_nگلگت: بدھ، 20 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) وزیر اعلیٰ ،گورنر ،صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی نے اسلا آباد میں ڈھیرے ڈال دئیے ،صوبے میں معاملات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔سائلین اپنے منتخب نمائندوں کو ڈھونڈ تے ڈھونڈتے تھگ گئے ،بعض وزراء اور ممبران اسمبلی نے عوام کے فون کالز سے تنگ آکر اپنے موبائل فون بھی بند کر دئیے۔الیکشن سے پہلے عوام کی بے لوث خدمت کرنے کے دعویدار منتخب نمائندوں کی اجتماعی غیر حاضری نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ،روزانہ سینکڑوں سائلین اپنے مسائل لیکر وزراء کے دفتروں کا چکر کاٹ رہے ہیں مگر وزراء کی دفتروں میں عدم حاضری کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری طرف صوبائی حکومت کے خلاف آئے روز مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں ،عوامی ایکشن کمیٹی و اینٹی ٹیکس مومونٹ وغیرہ کی طرف سے احتجاج کرنے اورسڑکوں پر نکلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور میڈیا پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر صوبائی حکومت کے زمہ داران عوامی سائل سے جان چھڑا کر اسلام آباد میں روپوش ہیں۔صوبے میں آٹا بحران ،آئینی حقوق کے معاملہ اور ٹیکس کے نفاز وغیرہ کے خلاف حکومت مخالف جماعتیں متحرک ہو رہی ہیں اور عوام کی جانب سے بھی حکومتی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو آنے والے دنوں میں صوبائی حکومت کے خلاف ایک بڑی تحریک کی شکل اختیا ر کرسکتی ہے ۔ صوبائی حکومت نے تاحال مذکورہ مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا ہے جو آنے والے دنوں میں صوبائی حکومت کے مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s