گلگت: گلگت بلتستان میں عائد ٹیکسز کیخلاف جاری تحریک کے دوسرے مرحلے کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے اینٹی ٹیکس موومنٹ کا وفد استور پہنچ گیا|PASSUTIMESاُردُو

TEXT MOMENTگلگت :دھ، 20 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) گلگت بلتستان میں عائد ٹیکسز کیخلاف جاری تحریک کے دوسرے مرحلے کے مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے اینٹی ٹیکس موومنٹ کا وفد استور پہنچ گیا استور میں خطیب جامع مسجد قاری عبدالحکیم اور شیخ حفاظت حسین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جبکہ عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کرکے14جنوری کے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو تاریخی کامیاب بنانے پر استور کے علمائے کرام ، سیاسی و سماجی کارکنان اور عوام استور کا شکریہ ادا کیا اور28جنوری کو گھڑی بازار گلگت میں ٹیکس کیخلاف تاریخی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر خطیب جامع مسجد قاری عبدالحکیم سمیت عوامی سیاسی اور سماجی رہنماوں نے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے دورہ استور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے گلگت بلتستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر لگائے ٹیکسز کیخلاف جاری تحریک کی حمایت کی اور28جنوری کے تاریخی احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت اور ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کی واپسی تک جاری اینٹی ٹیکس موومنٹ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اینٹی ٹیکس موومنٹ کے ذمہ داران تمام اضلاع اور گلگت کے مختلف علاقوں کے دوروں کے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج ضلع غذر کا دورہ کریں گے اور ٹیکسز کیخلاف28جنوری کو منعقدہ احتجاجی جلسے میں شرکت کیلئے عوام الناس کو دعوت دیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s