ہنزہ: ملازمین کی جانچ پڑ تال میں کرپشن ہواہے سنیارٹی کے معیار کوپامال کرکے محنت کش ملازمین کے ساتھ نہایت زیادتی کی گئی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ|PASSUTIMESاُردُو

10252121_629402420477109_4914256631636461769_nہنزہ :  بدھ، 20 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( نمائندہ خصو صی ) ملازمین کی جانچ پڑ تال میں کرپشن ہواہے سنیارٹی کے معیار کوپامال کرکے محنت کش ملازمین کے ساتھ نہایت زیادتی کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر کے رہنما ء شیخ شبیر حکیمی نے ملازمین کی ایک نشت سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ۔گلگت بلتستان کے عوام پہلے سے غر بت کے مارے ہو ئے ہیں اوپر سے غر یب ،لازمین کو بے روز گار کر نے کی کوشش انسانی اقدار کے منا فی ہے جو ملازمین ایما نداری سے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں انکو ریگولر نہیں کیا گیا ہے اور ان کی پر موشن بھی روک دی گئی ہے روڈ پہ کام نہ کر نے والے ملازمین کو دؤسفارش کی بنیاد پر پر موشن دی گئی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔ نگر کے ایک را بطہ سڑک پر کسی اور ضلع کے ایک کلر ک کو فورمین بنا دیا گیا ہے اس حو الے جب سیکڑ یٹر ی ورکس سے رجوع کیا گیا تو مو صوف نے یہ کہ ٹا لا دیا کہ یہ جانچ پڑ تال ایک پارلیما نی کمیٹی کے ذریعے انجام پا ئی ہے ۔شر کاء نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی مزمت کی اور مطا لبہ کیا محنت کر نے والے سینئر ملازمین کو سنیا رٹی کے مطا بق پر موشن دیا جا ئے اور غر یبوں کو بے رو زگار کر نے کی کوشش بند کی جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s