اسلام آباد: احتجاج کی حمایت کرنے پر سیا سی و طلباء تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یوتھ آف گلگت بلتستان |PASSUTIMESاُردُو

youth of GBاسلام آباد: جمعہ، 22 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  یوتھ ٓاف گلگت بلتستان کی کورڈنیشن کمیٹی کا احتجاج کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے باضابطہ رابطے جاری۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف،عوامی ایکشن کمیٹی ،اسلامی تحریک ،مجلسِ وحدت المسلمین،،بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن ،اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افرادسے ملاقاتیں کی گئیں۔
(1پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ جہانزیب، فتح اللہ خان ، گلاب شاہ آصف اور عاصم تیموری پر مشتمل وفدنے یوتھ آف گلگت بلتستان کی اس تحریک کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیااور تحریک انصاف کے کارکنوں سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
(2عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما ء وجاہت حسین نے بھی یوتھ آف گلگت بلتستان کی کاوش کو سراہتے ہوئے ہر سطح پر یوتھ آف گلگت بلتستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔
(3مجلسِ وحدت المسلمین اور اسلامی تحریک کے ممبران صوبائی اسمبلی کاچو امتیاز احمد اور کیپٹن ر شفیع خان نے کہاہر اس تحریک کی حمایت کرتے ہے جو گلگت بلتستان کے حقو ق کی جنگ لڑے۔مجلسِ وحد ت المسلمین اور اسلامی تحریک یوتھ آف گلگت بلتستان کے احتجاج میں اپنی شرکت ہر لحاظ سے یقینی بنائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s