اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شیراز علی کو “انوکھے جیالے” کا خطاب دے دیا|PASSUTIMESاُردُو

7cad5df7-f92a-4f6b-9ca9-57a092b6a4e1اسلام آباد: جمعہ، 22 جنوری، 2016ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصو صی ) پیپلز پارٹی سوشل میڈیا گلگت بلتستان کے انچارج آغا شیراز علی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد زرداری ہا وٗس میں ملاقات کی۔ بلدیاتی الیکشن میں انوکھے انداز سے ووٹ دینے پر بلاول بھٹو نے آغا شیراز علی کو شاباش دی اور کہا کہ مجھے آپ جیسے جیالوں اور کار کنوں پر فخر ہے۔ میں نے آپکی ویڈیو دیکھی مجھے بہت اچھا لگا اور اندازہ ہو گیا کہ گلگت بلتستان کے جیالے کبھی بکِتے نہیں ہیں آج میں آپ کو انوکھے جیالے کا خطاب دیتا ہوں اور ہمیشہ اسی نام سے یاد رکھوں گا۔ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔ اور گلگت بلتستان میں ZABISTکا کیمپس طلباء کو تحفے میں دونگا۔ آغا شیراز علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کارکنوں کے مسائل براہ راست آپکو بتانا چاہتے ہیں اور آپ سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں جس پر بلاول بھٹو نے ٹوئیٹر پر آغا شیراز کو فالو کر دیا۔ آغا شیراز نے انوکھا جیالہ کا نام دینے اور ٹوئیٹر پر فالو کرنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s