لندن: برٹش حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مابین ثانوئی تعلیم او ر اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے|PASSUTIMESاُردُو

5لندن: جمعہ، 22 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ لندن کے موقع پر برٹش حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مابین ثانوئی تعلیم او ر اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت گلگت بلتستان پرٹش حکومت گلگت بلتستان کی تربیت اور بنیادی نظام تعلیم کی بہتری کیلے مدد فراہم کریگی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، برٹش حکومت کی جانب سے سی ای او گلوبل برٹش کونسل کیرل ڈیول ،گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے وزراء تعلیم ،چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان موجود تھے۔لندن میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ اور انرولمنٹ سمیت دیگر اہم تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں تعلیم،صحت،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویر دی جس کے تحت پہلی مرتبہ برٹش حکومت کی گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔جو گلگت بلتستان میں برٹش حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کریگا۔اجلاس میں برٹش حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت گلگت بلتستان کے طالب علموں کو سکالر شپ کے زریعے بیرون ملک جدید تعلیم کے بہتر مواقع پراہم کرنے پر بھی بات ہوئی برٹش حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرایا گیا کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کو سکالر شپ کے بھر پور مواقع فراہم کیے جائینگے۔

7a3f48d9-ad06-4498-9c50-9d5838017fe8 (1)7cad5df7-f92a-4f6b-9ca9-57a092b6a4e1

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s