گلگت: سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں لواحقین سے یکجہتی کااظہار کیا گیا|PASSUTIMESاُردُو

7a3f48d9-ad06-4498-9c50-9d5838017fe8 (1)گلگت: جمعہ، 22 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں لواحقین سے یکجہتی کااظہار کیا گیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر بچوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے اور پلے کارڈ میں دہشتگردی نامنظور کے نعرے درج تھے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ،ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ ،لیبر ونگ ،لیبر ونگ ،وکلاء ونگ اور اقلیتی ونگ کے عہدیداروں سلامت جان ،کلب علی ،رضوان راٹھور ،محمد اشفاق ،عطاء الرحمن ،محمدصابر ،نوید اکبر ،عرفان میر ،جبران خان ،عالم حسین برہان الدین ،حسان احمد ،سجاول منگول ،شرافت سولجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ہے دہشتگردکسی رعایت کے مستحق نہیں سانحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے انہوں نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا زخم بھرے نہیں تھے دشمنوں نے ملک کو ایک اور زخم سے دوچار کردیا دہشتگردوں کے بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان حکومت کا احسن اقدام ہے اس پر بلاتفریق و بلاتاخیر عملدرآمد کو تیز کرکے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تہہ کررکھا ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ملکی سالمیت کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s