گلگت: معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ کا جمعہ کے روز گلگت میں مختلف سرکاری اداروں پر چھا پے ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے 13غیر حاضر ملا زمین کو شو کا ز نوٹس جا ری |PASSUTIMESاُردُو

000گلگت جمعہ، 22 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدا یت پر ان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ کا جمعہ کے روز گلگت میں مختلف سرکاری اداروں پر چھا پے ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے 13غیر حاضر ملا زمین کو شو کا ز نوٹس جا ری ،جمعہ نما ز کے بعد غیر حاضر ملا زمین کے خلا سخت کاروائی اور حاضری کو یقینی بنا نے کی ہدا یت ،تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کی خا طر خواہ انتظا مات کو یقینی بنا نے کی بھی ہدا یت، پی ڈبلیو ڈی کے 200ٹیکنیکل سٹاف کو ڈی ایچ کیوہسپتال میں بھیجنے کاحکم۔،ہسپتال میں میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کر نے کی یقین دہا نی، محکمہ صحت کو مزید فعا ل بنا نے کی یقین دہانی ، تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی حا جی عابد علی بیگ نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں اچا نک چھا پے اور ملا زمین کی حا ضری رجسٹر چیک کیئے، ڈا ئر یکٹریٹ آف ایجو کیشن میں نما ز کے بہا نہ بنا کر اکثر ملا زمین غائب تھے جس پر معاؤ ن خصو صی سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے آئند ہ اپنی حا ضریو ں کو یقینی بنا نے کی سختی سے ہدا یت اور متعلقہ ذمہ داروں کو بتا یا کہ آئند ہ بھی چھا پے ما رے جا ئینگے اور کا م چور ملا زمین کو اسی وقت سزا دی جا ئے گی ، حا جی عابد علی بیگ نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو ہدا یت کی کہ وہ حا لیہ دہشت گردی پیش نظر خطے کے تما م تعلیمی اداروں کی ضروری حفا ظتی انتظاما ت کو یقینی بنا ئے تاکہ کو ئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ حا ضر یا ں چیک کر نے کا نظام سب سے پہلے ہم نے چیف منسٹر آفس سے شروع کیا ہے اور خطے کے تمام اضلا ع میں بھی ملا زمین کی حا ضر یا ں چیک کر نے کا سلسلہ بھی شرو ع کر ینگے انہو ں نے کہا کہ سرکا ری ملا زمین عوام کو در پیش مسا ئل اور ان کے حل کیلئے پوری جانفشا نی کیسا تھ اپنے امور کی انجا م دہی میں کو ئی کثر با قی نہ رکھے ، ان کا کہنا تھا کہ دور دراز سے آ نے وا لے سا ئلین کے مسا ئل کو بر وقت حل کر نے کی کوشش کرے ۔ اس دواران حاجی عابد علی بیگ نے ڈی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا جہا ں پر سینئر ڈا کٹرز نے اپنے مسا ئل اور ادارے کے حو الے سے تفصیلی بر یفنگ دی اس موقع معاون خصو صی نے ہسپتال کے مسا ئل کو ہر ممکن حل کر نے کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے 2سو ٹیکنیکل سٹاف کو محکمہ صحت میں بھیجے جا ئے گے جس کے بعد محکمہ صحت کے مسا ئل میں خا طر خو اہ کمی آئے گی ۔ دوسری جانب گز شتہ روز چھا پو ں کے دوران پی ڈبلیو ڈی کے 13ملا مین کیخلا ف کا روائی کرتے ہو ئے شوکا ز نوٹسسز جا ری کر دیئے گئے ہیں ، حا جی عا بد علی بیگ نے مزیدکہاہے کہ بہت جلد ڈی ایچ کیو میں میڈیکل آفیسر ز کی کمی کو پورا کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے ایک دفعہ پھر سرکا ری اداروں میں حا ضر یو ں کی کمی پو رے کر نے کیلئے با ئیو میٹر ک سسٹم کے تنصیف کی بھی ہدا یت کر دی ہے اور حاضریوں کو یقینی بنانے کے لئے تمام اداروں میں بائیومیٹرک سسٹم جلدرائج کیاجائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s