لندن: گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں حکومت سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو بھر پور تعاون فراہم کریگی، وزیر اعلیٰ جی بی|PASSUTIMESاُردُو

CM11گلگت : اتوار، 24 جنوری، 2016ء پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں حکومت سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو بھر پور تعاون فراہم کریگی۔ بین الااقوامی سیاحوں کو گلگت بلتستان کے قدرتی اوخوبصورت سیاحتی مقامات کی جانب راغب کر نے اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو بین القوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اس سال اگست کے ماہ میں لندن میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کریگی تاکہ یورپی ممالک کے سیاحوں کو گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور برطانیہ میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر سیدا بن عباس میں ہونے والی ملاقات میں چیف سیکریٹری کے دفتر اور پاکستانی ہائی کمیشن کے مابین ہاٹ لائین قائم کیا گیا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور گلگت بلتستان آنے والے یورپی ممالک کے سیاحوں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ برطانوی حکومت نے حال ہی میں سیاحوں کو گلگت بلتستان جانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس سے بھر پور استعفادہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت یورپی ممالک کے سینئر سیاحتی صحافیوں کے گلگت بلتستان دورے کا انعقاد کریگی تاکہ گلگت بلتستان کے حقیقی تشخص اور سیاحتی مقامات کو یورپی ممالک میں بھرپور انداز میں اجاگر کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ کی برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر سے لندن میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان میں موجود جنگلات کے تحفظ کیلئے کوئین کنوپی پراجیکٹ نا م سے ایک معاہدہ کامن ویلتھ کے ساتھ کیا جائیگا جسکے ذریعے گلگت بلتستان کے فاریسٹ ویلیز کو کامن ویلتھ مالی و فنی سپورٹ فراہم کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (PATO)کا برطانوی ہائی کمشن سے براہ راست رابطہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ یورپی ممالک کے سیاحوں کو گلگت بلتستان آنے کیلئے ویزے سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کئے جاسکے برطانیہ میں موجود پاکستان ہائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو درخواست کی کہ رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کی لسٹ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمیشن تک پہنچائی جائے تاکہ سیاحوں کو ویزے فراہم کرنے میں مدد ملے سکے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ برطانیہ جانے والے وفد کے اعزاز میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے خصوصی استقبالیہ دیا۔واضع رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے کسی وزیر اعلیٰ نے برطانیہ میں ہائی کمیشن کا دورہ نہیں کیاتھا۔

CM33CM22

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s