گلگت: نسالو فٹبال ٹونامنٹ اختتام پزیر، بگروٹ میں کھیلوں اور دیگر تقریبات کیلئے سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا،عابد علی |PASSUTIMESاُردُو

6720گلگت : اتوار، 24 جنوری، 2016ء پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام کا جلد آغاز ہوجائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری چیک کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس میں خود نگرانی کررہا ہوں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تک بگروٹ کے عوام کو درپیش صحت، تعلیم اور دیگر مسائل پہنچاؤں گا جبکہ بگروٹ میں کھیلوں اور دیگر تقریبات کیلئے سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے بگروٹ سینکر کے مقام پر منعقدہ نسالو فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بگروٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور سینکر ویلج آرگنائزیشن کے ذمہ داران مبارک کے مستحق ہیں کہ انہوں نے کم وسائل کے باوجود نسالو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور ہمیں آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا انہوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے کہ بگروٹ کے عوام کو پچھلی حکومتوں نے نظرانداز کیا اوشکھنداس تا بگروٹ روڈ کی تعمیر ، صحت اور تعلیم کے مسائل سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی پر توجہ نہیں دی گئی لیکن اب اہلیان بگروٹ اطمینان رکھیں کہ انہوں نے ڈاکٹر محمد اقبال جیسے قابل، ایماندار اور ہر دلعزیز لیڈر کو اپنا نمائندہ چن کر اسمبلی میں بھیجا ہے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ان پر اعتماد بھی کرتے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اس دفعہ بگروٹ کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک ادنیٰ کارکن ہونے کی حیثیت سے میں کوئی ایسا اعلان کیا کروں گا جس پر بعد میں عملدرآمد نہ ہو آپ کے تمام مسائل وزیر اعلیٰ تک پہنچادی جائے گی اور مجھے امید ہے کہ وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو کسی مناسب موقع پر یہاں لے کر آئیں گے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خود آپ کے مطالبات پر اعلانات کریں گے فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی محمد الیاس، شاہد اقبال، نذیر اقبال، شبیر عالم لون اور ایمان شاہ بھی موجود تھے جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s