گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قومی اور بین الاقوامی فورمز پر جس طرح گلگت بلتستان کی نمائندگی کی ہے وہ لائق تحسین ہے، محترمہ حکیمہ سلطان، صدر خواتین ونگ، نون لیگ

Untitledگلگت: پیر، 25 جنوری، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع ہنزہ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ لندن انتہائی کامیاب رہا ہے بالخصوص سیاحت اور تعلیم کے حوالے سے معاہدوں کے مثبت اثرات گلگت بلتستان کے عوام بہت جلد محسوس کریں گے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قومی اور بین الاقوامی فورمز پر جس طرح گلگت بلتستان کی نمائندگی کی ہے وہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا پر گلگت بلتستان کا مقدمہ لڑنے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے دورہ لندن کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کی جس بہترین انداز میں ترجمان کی جبکہ سیاحت اور تعلیم کے شعبے میں جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں گلگت بلتستان کے عوام ان معاہدوں کے اثرات جلد محسوس کریں گے حکیمہ سلطانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے بیرون ملک دورے پرتنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ان کو اندازہ ہوجائے گا کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کو کیا دیا سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کئی بیرون ملک دوروں سے علاقے کو کیا فائدہ پہنچا انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت ہنزہ سے خالی نشست پر جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہوگا اور انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا حکیمہ سلطانہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جلد ضلع ہنزہ کا دورہ کریں گے اور نوزائیدہ ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اعلانات کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s