گلگت:آئندہ جون تک تمام اضلاع کے پنشنرز اور ملازمین کو آن لائن سسٹم میں لایا جائے گاجس کے بعد مذید مسائل میں کمی واقع ہوگی،اکاونٹنٹ جنرل گُل بیگ|PASSUTIMESاُردُو

7eb24597-d37c-4fef-b6e1-46ad040c8112گلگت: منگل، 26 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ کا گلگت کے مختلف سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضریوں اور اداروں میں سرکاری امور کی بہتری کو یقینی بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری،منگل کے روز محکمہ سیاحت،کھیل و ثقافت اور محکمہ اے جی پی آر کا دورہ کر کے ملازمین کی کارکردی اور دیگر امور چیک کیئے اور متعلقہ ذمہ داران سے بریفنگ لی،گلگت بلتستان میں سیاحت وثقافت، کھیلوں اور تعلیمی سرگر میوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت،اے جی پی آر گلگت اور خطے کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے احکامات،تمام اداروں میں ملازمین کی حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک نظام کو جلد از جلدرائج کرنے کا سختی سے حکم۔تفصیلات کے مطابق چھاپوں کے دوران حاجی عابد علی بیگ نے اداروں کے ذمہ داران سے اپنے گفتگو میں کہا کہ تمام ملازمیں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور وقت پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں اور پوری جانفشانی کے ساتھ اپنے امور چلائیں ،محنتی اور ایماندار ملازمین کی حوصلہ افزائی اور کام چور ملازمین کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔صوبائی حکومت تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنارہی ہے۔اس موقع پر اکاوئنٹینٹ جنرل گل بیگ نے ادارے کی بہتری ،مسائل اور اہداف کے حصول کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا اور کہا کہ اے جی پی آر میں سیکیورٹی کا نظام مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انکا مذید کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہفتہ اور، اتوار کو بھی عملہ کام کررہے ہیں۔آئندہ جون تک تمام اضلاع کے پنشنرز اور ملازمین کو آن لائن سسٹم میں لایا جائے گاجس کے بعد مذید مسائل میں کمی واقع ہوگی۔علاوہ ازیں محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سید ہادی حسین نے بھی اپنے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ادھر سپورٹس بورڈ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی نے بھی ادارے کے حوالے سے تفصیل بتائی اور کہا کہ آنے والے وقتوں میں محکمہ سپوٹس خطے میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کرارہا ہے جس سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرایا جائے گا۔AG Gul Baig

Advertisements

One response to “گلگت:آئندہ جون تک تمام اضلاع کے پنشنرز اور ملازمین کو آن لائن سسٹم میں لایا جائے گاجس کے بعد مذید مسائل میں کمی واقع ہوگی،اکاونٹنٹ جنرل گُل بیگ|PASSUTIMESاُردُو

  1. Friends from Gilgit Baltistan are informed whose relative are retired as GB govt employees may guide them to relieve themselves from the woes of drawing pensions from treasury and approach to AG GB or their respective District Account office for Direct Credit System.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s