گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کررہے ہیں، ایم ایس ایف|PASSUTIMESاُردُو

Ismaili Center vist 3گلگت: منگل، 26 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) ایم ایس ایف (ن) ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر، سینئر نائب صدر عالم حسین، نائب صدر شرافت سولجر، سٹی صدر عرفان میر، نائب صدر برہان امیر اور جنرل سیکریٹری جبران خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے لندن کا کامیاب دورے سے گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب آئے گا لندن میں گلگت بلتستان حکومت اور برطانیہ حکومت کے درمیان (ایم او یو) پر دستخط سے گلگت بلتستان میں معیار تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ برطانیہ پر تنقید کرنے والے عناصر خطے کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہے تنقید کرنے والے اپنے دور حکومت میں استاد جیسے مقدس پیشے کا مذاق اڑایا گیا اب کس منہ سے تنقید کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے عوامی منصوبے او ر اقدامات سے توجہ ہٹانے کیلئے آئے روز مختلف قسم کے ایشوز کو سامنے لارہے ہیں گلگت بلتستان کے عوام ان کے بہکاؤے میں کسی صورت نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کررہے ہیں اسی لئے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں مخالفین جتنی بھی سازشیں کریں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s