گلگت: اب بھی وقت ہے کہ پاکستان کی گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہ بنانے کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرکے خودمختار گلگت بلتستان کے قیام کے لئے جدہجہد کریں ، انجئینئر تحسین علی رانا|PASSUTIMESاُردُو

TEHSEEN ALI RANAگلگت: بدھ، 27 جنوری، 2016ء پھسو ٹائمز اُردُو(نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان سٹوڈنٹ کونسل کے مرکزی رہنماء انجینئر تحسین علی رانا نے کہا ہے کہ سیانے کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو بڑھے بوڑھوں سے انکی زنگی کے تجربات اور جدوجہد کی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ کام کو وہاں سے آگے بڑھایا جائے جہاں تک ہمارے بڑھے بوڑھے پہنچاچکے ہیں، اگر ان کے تجربات سے سبق نہ لیا جائے تو منزل ملنا تو درکنار جدوجہد اپنی سابقہ حالت سے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ سابقہ تجربات کی بنیاد پر اپنی تحریک کو منظم کرنے اور پرانی غلطیاں نہ دھراکر ہی منزل تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ یوتھ آف گلگت بلتستان بھی پاکستان کا پانچواں اور آئینی صوبہ بننے کی جدوجہد میں بھی ایسی ہی غلطی ک رہی ہے۔ قراقرم نیشنل موومنٹ کی 3 دھائیوں کی پانچواں صوبہ بننے کی جدوجہد اور پھر حقائق کا ادراک کرتے ہوئے آزاد و خودمختار گلگت بلتستان کے لئے جدوجہد اور پاکستان کا گلگت بلتستان اور کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اور گلگت بلتستان کا ہر سطح پر استحصال نوجوانوں کے سمجھنے ک لئے کافی ہے اگر وہ شعور کا مظاہرہ کریں۔ وگرنہ ہر آنے والی نسل ایسے ہی آئینی صوبے کے لئے جدوجہد کا آغاز کرتی رہےگی اور گلگت بلتستان کا احتصال ہوتا رہےگا۔ اب بھی وقت ہے کہ پاکستان کی گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہ بنانے کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرکے خودمختار گلگت بلتستان کے قیام کے لئے جدہجہد کریں اور اس نیک کام کے لئے قوم کی وحدت کا زریعہ بنیں۔ یقیین جانیں اگر گلگت بلتستان کی قوم ایک ہوئی اور خودمختار ہوئی تو پاکستان جیسے 10 برادر اسلامی ممالک کی امداد بھی کرسکتے ہیں۔.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s