گلگت: الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے راجہ جہانزیب منظر عا م غائب ہے ،یاسین کے عوام گندم کے دانے دانے کیلئے ترس رہے ہیں، مسلم لیگ نون, غذر |PASSUTIMESاُردُو

راجہگلگت: بدھ، 27 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو( پ ر)  پاکستا ن مسلم لیگ ضلع غذر کے سینئر و امیدور ضلع کونسل ممتاز احمد نے اپنے ایک اخباری بیا ن دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے راجہ جہانزیب منظر عا م غائب ہے ،یاسین کے عوام گندم کے دانے دانے کیلئے ترس رہے ہیں ۔غریب عوام کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہوئی ہے اور منتخب ممبر اسمبلی اسلام آباد میں موسم کے مزے لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن ایک ایماندر اور فرض شناص شخصیت کے مالک ہے جس کی حکومت آئے ہوئے ایک سال بھی نہیں ہوا ہے کرپٹ مافیہ کو جیلوں کے سلاخو ں کے پیچھے ڈالا گیا ہے اس کی واضح مثال گزشتہ روز نیشنل بنک سوست کے منیجر اور کیشرکو سابقہ دور حکومت میں کرپشن کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ممتاز احمد نے کہا گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے نہ کشمیر کا حصہ ہے اس لئے گلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچائے بغیر آئینی سٹیٹس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی کوششوں سے دیا جارہاہے اور اس حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہت جلد خوش خبر ی سنے کو ملے گی ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں لائن آڈر بہت ہی اچھی طرح سے جارہی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کو ایشیاء کو پرامن علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s